غزل : حافظ کرناٹکی ۔ شموگہ، کرناٹک، انڈیا

جنگ پہ مائل ہے دنیا
میرے مقابل ہے دنیا
جسموں کو دیتی ہے جلا
روح کی قاتل ہے دنیا
دریا سے باہر نہ نکل
آگ کا ساحل ہے دنیا
اک بیماری کی صورت
خون میں شامل ہے دنیا
ایک عذابِ جاں بن کر
ہم پر نازل ہے دنیا
صبر کیا کر میرے دل
جبر کی قائل ہے دنیا
حافظؔ صاحب دوزخ کا
اک متبادل ہے دنیا