کائنات کا تازہ شمارہ

ماہنامہ کائنات کی اشاعت کا سلسلہ دسمبر ء کواردو دوست ڈاٹ کوم پر شروع ہوا تھا اور اس لحاظ سے یہ بلاشک و شبہ اردو کا اولین آن لائن ماہنامہ کہلانے کا حقدار ہے۔برسوں اس رسالے کی اشاعت بڑی پابندی کے ساتھ عمل میں آتی رہی۔ اس دوران اس کا پرنٹ ایڈیشن بھی شائع ہوا۔لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے اس سلسلے کو تین شماروں کے بعد بند کر دینا پڑا۔ آن لائن ایڈیشن کی اشاعت کا سلسلہ 2013ء تک جاری رہا لیکن پھر میری ذاتی مصروفیات سد راہ بن گئیں اور آخر کار73 شماروں کے بعد رسالے کی اشاعت ایک لمبے عرصے کے لئے موقوف کرنی پڑی۔

اللہ کا شکر ہے کہ آج ماہنامہ کائنات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کیا جا رہا ہے۔ اب یہ رسالہ خود اپنی الگ ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

www.kainaat.in

پہلے یہ رسالہ تصویری اردو میں ہوا کرتا تھا لیکن اب یونی کوڈ میں شائع ہو رہا ہے۔ جسے اب کمپیوٹر کے علاوہ کسی بھی اسمارٹ فون پر بڑی آسانی سے پڑھا جا سکے گا۔یہی نہیں اس رسالے کا ایک موبائل ایپ بھی جاری کیا جا رہا ہے جسے گوگل پلےسے اپنے اسمارٹ فون میں ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔رسالہ پڑھنے کے لئے بس اس موبائل ایپ کو کلک کرنا ہوگا اور رسالہ آپ کے اسمارٹ فون کے اسکرین پر موجود ہوگا۔

امید ہے ماہنامہ کائنات کا یہ نیا روپ قارئین کو پسند آئے گا۔ہمیں اپنی قیمتی آرا سے ضرور آگاہ فرمائیں۔

خورشید اقبال
یکم مئی 2016ء