حمد پاک : سراج دہلوی، دہلی،انڈیا



خدایا، ہم کو تیرے جستجو ہے
ہمارے دل میں تیری آرزو ہے

ترا ہی ذکر ہے ہونٹوںپہ اپنے
نگاہ ودل میں یارب تو ہی تو ہے

برستی ہے وہیں پر خیر و برکت
جہاں پر ہوتی تیری گفتگو ہے

ترے ہی نور کا پرتو ہے ہرسو
ترا ہی عکس سب کے رو برو ہے

ہر اک شے سے عیاں ہے تیرا جلوہ
ترا حسن ازل ہی چار سو ہے

ہے پتے پتے، بوٹے بوٹے میں تو
گلوں میں بھی ترا ہی رنگ و بو ہے

سراجؔ اللہ ہی ہے اپنا والی
اسی کے ہاتھ اپنی آبرو ہے

یہ حمد پاک آپ کو کیسی لگی؟ اسے کتنے ستارے دینا چاہیں گے؟