نعت پاک : ڈاکٹر ناصر امروہوی ۔ امروہہ ، اتر پردیش، انڈیا
روز محشر زیر دامان محمد مصطفیٰﷺ
من غلامم از غلامان محمد مصطفیٰﷺ


کر عنایت نعتِ احمد کے لئے ربِ کریم
لفظ مجھ کو شانِ شایانِ محمد مصطفیٰﷺ


جرئت عشاق پر حیراں ہے ساری کائنات 
سر بکف جملہ فدایانِ محمد  مصطفیٰﷺ


مومنوں کے دل میں الفت آپ کے اصحاب کی
اور صحابہ جاں نثارانِ محمد مصطفیٰﷺ


یا الٰہی روز محشر لاج رکھ لینا مری
ناصرِ ادنیٰ ثناخوانِ محمد مصطفیٰﷺ

یہ نعت پاک آپ کو کیسی لگی ؟ اسے کتنے ستارے دینا چاہیں گے؟