نعت پاک : اسلم بدر ۔ جمشید پور، انڈیا
نہ دل میں کوئی نہ پیش نگاہ الااللہ
بس اک صدائے نفس لا الٰہ الا اللہ

ہمارے علم کا سم سم ندائے امّی لقب
نہ مدرسہ نہ کوئی خانقاہ ، الا اللہ

بتوں کے شہر میں میرا قیام ہے لیکن
کسی سے میری نہیں رسم و راہ الااللہ

شریک ذات ہوں ، اک بحر بے پناہ ہوں میں
کسی کو مل نہ سکی میری تھاہ الااللہ

وہ میرا عکس ہو ، آئینہ ہو کہ میں خود ہوں
کروں میں کیسے کسی سے نباہ الااللہ

مقابلے میں ہے پھر میرے لشکر فرعون
نہ فوج میری نہ کوئی سپاہ الااللہ

صدائے قاتلاں مقتل میں لا الٰہ کی تھی
لبِ بلالؓ سے نکلی کراہ الا اللہ


یہ نعت پاک آپ کو کیسی لگی ؟ اسے کتنے ستارے دینا چاہیں گے؟