ابن صفی کی یادگار تصاویر
ہیں سبھی پیغام آفاقی کے غم میں سوگوار
زیبِ تاریخ ادب ہیں جن کے ادبی شاہکار

اردو فکشن میں تھی ان کی ذات فخر روزگار
تھے ’’پلیتہ‘‘ اور ’’مکاں‘‘ ناول کے وہ تخلیق کار

ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دلِ درد آشنا
ان کے افسانے ہیں عصری کرب کے آئینہ دار

ان کے افسانوں کا مجموعہ بنامِ ’’مافیا‘‘
ندرتِ فکر و نظر کرتا ہے ان کی آشکار

ان کا نظم و نثر میں تھا منفرد طرزِ بیاں
شعری مجموعہ ’’درندہ بھی ہے ان کا شاہکار

ضوفشاں ہیں ان کی تخلیقات مثلِ ماہتاب
بحر ذخارِ ادب کی تھے وہ دُرِ شاہوار

عہدِ حاضر کے تھے برقی وہ ادیبِ زندہ دل
جن کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں بیشمار
(بشکریہ :  مضامین ڈاٹ کوم)

یہ صفحہ آپ کو کیسا لگا؟ اسے کتنے ستارے دینا چاہیں گے؟